ن لیگ کی صدارت کا معاملہ اوپر سے طے ہوا ہے، دلوں کا ملاپ نہیں ہوا:اعتزاز احسن

 ن لیگ کی صدارت کا معاملہ اوپر سے طے ہوا ہے، دلوں کا ملاپ نہیں ہوا:اعتزاز احسن


اسلام آباد(24نیوز) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے سے چوہدری نثار علی خان کا پارٹی میں بحال ہونا اب ممکن ہوگیاہے۔

شہباز شریف کے ن لیگ کا صدر بننے پر اعتزاز احسن نے کہا کہ نون لیگ کی صدارت کا معاملہ اوپر اوپر سے طے ہوا ہے، دلوں کا ملاپ نہیں ہوا۔ٓ، جس تصویر میں تینوں نظر آتے ہیں اس میں چچا کے چہرے پر کوئی خوشی نظر نہیں آتی۔ نواز شریف کے چہرے پر کراہت اور کرب ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کے صدر بننے سے نثار علی خان کا پارٹی میں بحال ہونا ممکن ہوگیا ہے۔ طاقت اس کے پاس رہتی ہے جس کے ووٹ ہوں۔ شہباز شریف اپنے آپ کو بے اختیار محسوس کریں گے، فیصلے نواز شریف اور مریم کریں گے۔