خواتین نے پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنے کا عزم کرلیا

خواتین نے پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنے کا عزم کرلیا


گلگت بلتستان(24نیوز) خواتین عزم اور حوصلے میں کسی سے کم نہیں، یہاں کی نوجوان طالبات میں بھی ثمینہ بیگ کی طرح بلند و بالا پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنے کاعزم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتسان کی طالبات پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے نقش قدم پر چل نکلیں۔ خواتین جسمانی ساخت کے اعتبار سے یوں تو صنف نازک میں شمار ہوتی ہے لیکن اگر ان کا حوصلہ دیکھا جائے تو وہ پہاڑوں سے بھی بلند اور مضبوط ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں مہم جوئی کا بچپن سے ہی بہت شوق ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کوہ پیمائی کیلئے اپنا ہی کلب بنا لیا۔

واضح رہے کہ طالبات نے کوہ پیمائی کی آزمائشی مشق بھی کی۔طالبات نے دریائے سندھ اور یہاں کے صحرائوں کے سنگم پر واقعے پہاڑوں پر مہم جوئی کی۔ اس دوران انہوں نے وطن سے محبت کے گیت بھی گائے۔ کوہ پیمائی کی شوقین طالبات کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کوہ پیمائی کی شوقین نوجوان لڑکیوں کی تربیت کیلئے حکومت ان کی معاونت کرے۔