ٹریفک پولیس افسر پر وکیل کا تشدد، وزیرِ داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا

ٹریفک پولیس افسر پر وکیل کا تشدد، وزیرِ داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا


 کراچی(24نیوز) رسالہ تھانے کی حدود میں ٹریفک پولیس افسر پر وکیل کا تشدد وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تاہم فریقین میں صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مکے اور گھونسے کھاتا یہ ٹریفک پولیس افسر اے آیس آئی کفیل ہے۔ جو رسالہ سیکشن کارلفٹنگ میں تعینات ہے۔ جھگڑا غلط پارکنگ کے بعد کار لفٹ کرنے پر شروع ہوا۔

ٹوئنٹی فور نیوز پر خبر نشر ہوئی تو وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعے کا نوٹس۔ لیتے ہوئےواقعے کی انکوائری کے ساتھ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے فی الفور رپورٹ طلب کرلی۔

 تاہم فریقین کے مابین صلح ہوگئی۔ اور معاملے کا مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔