زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی


گوجرانوالہ(24نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر گوجرانوالہ میں ممنوع ایندھن جلا کر زہریلا دھواں چھوڑنے والے فیکٹریوں کے خلاف پھر سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں نوٹس 1 ماہ کے اندر عمل درآمد نہ ہوا تو فیکٹریاں بند ہوں گی اور مقدمات بھی درج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں فیکٹریوں کے زہریلے دھنویں سے آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔ اتنا دھواں کہ سانس لینا بھی دشوا ر ہو گیا ہے۔  چند بااثر فیکٹری مالکان صرف منافع کی خاطر شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ۔ متعلقہ فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ 1 ماہ کے اندر عمل درآمد نہ ہوا تو فیکٹریاں بند ہوں گی اور مقدمات بھی درج ہوں گے۔