بڑےمیاں بڑےمیاں، چھوٹےمیاں سبحان اللہ، بچوں کے لئے خوبصورت سپورٹس گالہ کا اہتمام

بڑےمیاں بڑےمیاں، چھوٹےمیاں سبحان اللہ، بچوں کے لئے خوبصورت سپورٹس گالہ کا اہتمام


گوجرانوالہ(24نیوز) بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ، گوجرانوالہ میں نجی اسکول کی جانب سے چھوٹے بچوں کے لئے خوبصورت سپورٹس گالہ کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گالہ کا باقاعدہ آغاز پی ٹی شو کے خوبصورت مظاہرے سے کیا گیا۔پھر پی جی کے بچوں میں ہوا50 میٹر دوڑ کا مقابلہ۔ کہیں باسکٹ میں بالز بھر کے اپنی منزل پر پہنچنے کا مقابلہ تو سب نے ایک سے بڑھ کہ ایک دوڑ لگائی۔ جب باری آئی بیگ میں ٹفن اور بکس بھر کر دوڑلگانے کا تو ننھے بچوں کے مقابلے نے سب کہ دل موہ لئے۔بڑے طلباء وطالبات میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ طالبات نے چاٹی ریس میں پوری پھرتی سے مقابلہ جتنے کے لئے دوڑ لگائی۔ ہرڈل ریس میں کوئی طالبہ گری تو کوئی پھرتی سے دوڑ کر جیت گئی۔بوری ریس کے مقابلوں میں لڑکے بھی لڑکیوں سے کم نظر نہ آئے۔

واضح رہے کہ مختلف کھیلوں میں اچھی پرفارمنس دینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جس پر والدین انتہائی خوش نظر آئے۔