کرکٹ کے سلطان، زبردست کارکردگی نےکیا سب کو حیران

کرکٹ کے سلطان، زبردست کارکردگی نےکیا سب کو حیران


 پاکستان سپر لیگ تھری میں کرکٹ کے سلطانز ملتان سلطانز کی زبردست کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک جانب کپتان شعیب ملک اور کمار سنگاکارا کا بلا چلا تو دوسری جانب عمران طاہر کی گوگلی نے سب کو گھما دیا۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے۔ پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان 3 میچز میں 2 فتوحات حاصل کر کے پوئنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

 ٹورنامنٹ کی ٹاپ سکورز اور ٹاپ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں ملتان سلطان کا راج ہے۔ ملتان سلطان کے اوپنر کمار سنگا کارا تین میچز میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 126 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں۔

 دوسرے نمبر پر سلطانز کے کپتان شعیب ملک 125 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ ملتان سلطان کے پاکستانی نجاد ساؤتھ آفریقن کھلاڑی عمران طاہر 7 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹس حاصل کرنے والے بالر ہیں۔

 احمد شہزاد نے اب تک پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچز پکڑے ہیں۔ ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔