عالمی میڈیا نےشامی مظلومیت کاجعلی ڈرامہ رچاکرانسانیت کوشرمسارکردیا

عالمی میڈیا نےشامی مظلومیت کاجعلی ڈرامہ رچاکرانسانیت کوشرمسارکردیا


 مشرقی یروشلم (24 نیوز) عالمی میڈیا نے مظلومیت کاجعلی ڈرامہ رچاکرانسانیت کوشرمسارکردیا۔ فلسطین کے فرضی زخمی بچوں کوشام میں حقیقی زخمی ظاہرکیا جارہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شام کے علاقےمشرقی الغوطہ میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور معاون فوجیں بربریت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ۔دوسری طرف شامی باغیوں کو قصوروار ٹھہرانے کے لیے میڈیا پر جعلی ڈرامہ رچایاجارہا ہے۔

فلسطینی آرٹسٹ عبدالباسط اللولو نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف فرضی مناظرکو خاکوں یا تصاویر میں ڈھالتے ہیں۔ مگر میڈیا پر جن بچوں کو باغیوں کےحملوں سے زخمی دکھایا گیا وہ بچے فلسطینی ہیں۔

 جنہیں غزہ میں آرٹ ورکشاپ کے دوران فرضی طورپر زخمی دکھا کر وہاں کے حالات کی ترجمانی کی گئی تھی۔ شام میں جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے فلسطینی فرضی زخمی بچوں کو ذرائع ابلاغ پر دکھا کریہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ شامی ہیں جو باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق روسی میڈیا پر ’آرما‘ نامی ایک ویڈیو گیم کو شام میں ہونے والی لڑائی کے مناظر کے طورپردکھایا جا رہا ہے جس میں ایک روسی فوجی الیگزینڈر بروخوینکوو کو ہلاک ہوتے دکھایا گیا ہے۔