سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے

سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے


کبیروالا (24نیوز)کبیروالا کے قصبے عبدالحکیم میں اے پی ایس سکول  کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب  گئے۔ملبے تلے دبنے والے 40بچوں میں سے 25 بچوں کو نکال لیا  گیا۔ 15 بچے تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ,جن کو نکالا جا رہا ہے،زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

علی الصبح جب بچے سکول میں زیر تعلیم تھے،شدید زخمی ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ ملتان منتقل کیا جا رہا ہے، 6 بچوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ ملتان منتقل کیا جا رہا ہے،ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکول کے کلاس روم کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی اور  واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، چھت گرنے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer