گاڑی پر فائرنگ ہائیکورٹ کے جج زخمی ہوگئے

گاڑی پر فائرنگ ہائیکورٹ کے جج زخمی ہوگئے


پشاور(24نیوز)پشاورمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہائی کورٹ کےجج جسٹس ایوب خان زخمی ہوگئے،حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا،پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم کا استعمال کیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایوب خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جسٹس ایوب خان ہائیکورٹ جار ہے تھے کہ حیات آباد فیز 5 میں موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

جسٹس ایوب خان  اور ان کے ڈرائیور کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹس ایوب خان اکثر اپنی سکیورٹی کو کسی پوائنٹ پر کھڑا کرنے کا کہتے تھے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیا، اس سے قبل بھی اسی مقام پرججز پر 2 بار حملہ ہوچکا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer