بھارت او آئی سی میں آیا تو ہم نہیں جائیں گے:پاکستان کا اعلان

بھارت او آئی سی میں آیا تو ہم نہیں جائیں گے:پاکستان کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز)بھارت کی جانب سے پلوامہ حملوں سے متعلق ڈوزئیر دفتر خارجہ کو موصول ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ ایکشن ایبل ثبوت ہوئے تو پاکستان کارروائی کرے گا۔ بولے بھارتی پائلٹ پرکونسا قانون لاگوہوگا ایک دو روزمیں فیصلہ ہوجائے گا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ کشیدہ صورتحال پر پاکستان ساری صورتحال پر عالمی برادری کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، اگر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج او آئی سی میں جائیں گی تو وزیر خارجہ شریک نہیں ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہاکہ بھارت کی جانب سے پلوامہ حملوں سے متعلق ڈوزئیر دفتر خارجہ کو موصول ہو گیا۔دفتر خارجہ میں ڈوزئیر کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ڈوزئیر مین موجود قانونی شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ایکشن ایبل ثبوت ہوئے تو پاکستان کاروائی کرے گا۔وزیر اعظم پاکستان بھی اس حوالے سے واضح اعلان کرچکے ہیں۔ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے اور دہشتگردی کے علاوہ موضوعات پر بھی بات ہونی چاہیے۔ بھارتی پائلٹ ہمارے پاس اچھی حالت میں ہے،بھارتی پائلٹ پرکونسا قانون لاگوہوگا ایک دو روزمیں فیصلہ ہوجائے گا،پائلٹ کولوگوں نے پکڑا تھا جوجذباتی تھے،پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی پائلٹ کو عوام سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پائلٹ پر کون سا کنونشن لگنا ہے اس کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔ اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت پر پاکستان نہیں جائے گا، صورتحال پر دونوں ممالک عالمی برادی سے رابطے میں ہیں،اس موقع پر کس ملک کا کیا کردار ہو سکتا ہے وہ واضح نہیں، جن ممالک نے دہشتگردی کی بات کی ان پر پاکستان نے پوزیشن واضح کر دی ہے۔ اگر دہشتگردی کا کوئی وجود تھا بھی تو بھارت کو بین الاقوامی بارڈر کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں، اگر اس کا کوئی قانونی جواز گڑھا جائے تو پھر پاکستان بھی کل کسی پر حملہ کرسکتا ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیسنل ایکشن پلان پر پہلے ہی دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا  کہ پاکستان اپنے دفاع کے لئے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہا، اپنے عوام اور افواج کی طرف دیکھ رہا ہے، پاکستان کبھی بھارت سے مزاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا،جموں و کشمیر ہی بنیادی مسلہ ہے، کوئی بھی بات چیت اسی تناظر میں ہوتی ہے اور ہوگی،اقوام متحدہ کے ملٹری آ بزرور کو بالا کوٹ لیکر جائیں گے،ہم معصوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer