بھارتی میڈیا ہندوستان کے ٹکڑے کرانے کیلئے بضد

بھارتی میڈیا ہندوستان کے ٹکڑے کرانے کیلئے بضد


دہلی(24نیوز) بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو بھارتی میڈیا نے عمران خان کے گھٹنے ٹیکنا قرار دیدیا،جنگ اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا. لگتا ہے بھارتی میڈیا خود ہی ہندوستان کے ٹکڑے کروانا چاہتا ہے۔

انڈین پائلٹ کورہا کرنے کا اعلان ہوا مگربھارت کے میڈیا کی نلکی میں پڑی ہوئی دُم پھر بھی سیدھی نہ ہوئی. وہ اسے وزیراعظم عمران خان کے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے تابیر کر رہا ہے اور تو اور بھارتی حکومت کا پہلا ردعمل بھی یہ ہے کہ پاکستان کے پاس پائلٹ کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہ تھا،ہمارے پائلٹ نے دفاع کیا نہ کہ جارحیت کی۔

پاکستان کیخلاف زہراگلنے کا سلسلہ ہے کہ تھم ہی نہیں رہا، ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوئے اینکر،سابق بھارتی جنرل اور انتہاء پسند مسلمانوں کیخلاف نفرت اور جنگ کے شعلےبھڑکانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں جس پر فاروق عبداللہ کو بھی یہ کہنا پڑا کہ قائداعظم نے سچ کہا تھا۔

ایک طرف بھارت میں کہو جنگ نہیں کا نعرہ عروج پر ہے تو دوسری طرف میڈیا اینکر جنگ سے کم پر آمادہ نہیں،  شاید یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی ملک کے ٹکرے اس کا میڈیا کرائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔