24نیوز کے بھارت میں چرچے،بھارتی میڈیا کی توبہ توبہ کرادی

24نیوز کے بھارت میں چرچے،بھارتی میڈیا کی توبہ توبہ کرادی


لاہور (24نیوز )24نیوز کی بہترین رپورٹنگ اور ثبوتوں کے ساتھ بروقت اطلاعات سے بھارتی میڈیا کی توبہ توبہ کرادی،24نیوز بھارتی عوام میں اتنا مشہور ہوا کہ بھارتی میڈیا کی توبہ توبہ کرادی۔

ایک بھارتی ٹی وی کی اینکر نے 24نیوز کے رپورٹر کی نقل میں اپنے جھوٹ کو سچ کرنے کی کوشش کی اور عوام میں مذاق بن گئی، 24نیوز کی ویڈیوز بھارتی عوام میں مقبول ہوئیں تو  بھارتی حکومت نے یوٹیوب سے ویڈیوز بلاک کروادیں. پچھلے ایک ہفتے کے دوران جب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہوئی تو بھارتی عوام میں 24نیوز کی کافی مقبولیت ہوئی اور لاکھوں کی تعداد میں بھارتی عوام نے 24 نیوز کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیا لیکن یہ بات بھارتی حکومت کو ہضم نہ ہوئی اور 24 نیوز کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے 24 نیوز کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا تھا۔

ادھر عرب ٹی وی الجزیرہ نے بھی  بھارتی  میڈیا کی صحافت سے عدم واقفیت اورسطحی رپورٹوں کو بے نقاب کردیا،ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ  خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں،بھارتی اینکر اور ریٹائرڈ جرنیل جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں،یہ سب بھارتی وزیر اعظم مودی انتخابی مُہم کاحصہ ہے،عرب ٹی وی  الجزیرہ نے بھی دستاویز ی فلم میں بھارتی میڈیا کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا اینکر اور ،میڈیا ہاوسزموجود ریٹائرڈ جرنیلوں کی بھیڑجنگی جذبات کو ہوا دینے میں مصروف ہیں ، ایک ہی کہانی جس میں پاکستان ،کشمیر ، بھارتی فوج اور پلوامہ حملہ شامل ہیں،بھارتی میڈیا اس کہانی کو کئی مُختلف زاویوں سے استعمال کررہا ہے ، جس کے اختتام پر بالواسطہ پیغام یہی ہوتا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دہشت گرد آپ کی دہلیز تک نہ پہنچے تو مودی کو ووٹ دیں٘،الجزیرہ کے مطابق ایک اور چیز جو بھارتی نیوز چینلزکو انفرادیت دیتی ہے وہ ان کی جرنلزم سے عد م واقفیت ہے بھارت میں کم وبیش 400چینل ہیں، ہرچینل کا اینکر دوسروں سے آواز کے زور آورچلانے کے دم پر آگے نکلنا چاہتا ہے جو سطحیت پر مبنی کہانیوں کو بڑھاوا دے رہی ہے اور خطے کی صورتحال کو بھی غیرمستحکم کررہی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer