یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید کا پاک بھارت وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید کا پاک بھارت وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ


24نیوز: یو اےای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے ۔ 

شیخ محمد بن زید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ اور رابطوں پر زور دیا ہے۔  ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنےکیلئے پرُ امن مذاکرات کوترجیح دے ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنےکیلیے پرُ امن مذاکرات کوترجیح دے گی. ولی عہد یو اے ای  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت تعلقات کے لیے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کرے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔