پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے50پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے75پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے، لائٹ ڈیزل 2روپے50پیسے فی لٹر اضافہ   کیا گیا ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے50پیسے اضافے کے ساتھ  92 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر  کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے سے بڑھا کر 111 روپے 43 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 82 روپے 31 پیسے سے بڑھا کر 86 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر،  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 75 روپے تین پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات  کی  قیمتوں  میں 9روپے 22پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 9روپے22 پیسے، پٹرول 4روپے71 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 6پیسے، لائٹ ڈیزل 5روپے 12پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔