"پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے"



دبئی(24نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں  پی ایس ایل  سیزن فور کے میچز  شیڈول  کے مطابق ہوں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کہا پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے میچز  شیڈول  کے مطابق ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ احسان مانی نے مزید بتایا کہ تمام فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لے کر  متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

 پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ پاکستان آئے گا،  ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ 

واضح رہے  پاکستان بھارت   کشیدگی کے باعث  پی ایس ایل  کے لاہور اور کراچی میں  شیڈول  آخری 8میچوں کا انعقادخطر ے میں پڑ گیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔