اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ جانئے

اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ جانئے


24نیوز: بھارت اگر یہ سوچتا ہے کہ وہ پاکستان پر اپنے نیوکلیئر بم کا استعمال کرکے فتح حاصل کرلے گا تو یہ اس کی سب سے بڑی بھول ہوگی کیونکہ اگر ایٹمی قوت کا استعمال کیا جاتا ہے تو صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ کئی ممالک اس کی زد میں آئیں گے۔

پاکستان اور بھارت، ایشیائی خطے کے دو پڑوسی ممالک ، ایٹمی صلاحیت سے لیس،پر مزاج جدا جدا ہیں۔ بھارتی جنگی جنون نے حالات کو جنگ کے دھانے پر پہنچا دیا لیکن ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ بھارت کو یہ جنگی جنون مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ ایٹمی جنگ ہوئی تو کسی کی ہار ہوگی نہ جیت لیکن تباہی کے اثرات دنیا بھر میں پڑیں گے جس کا اندازہ لگانے بھی مشکل ہے۔

ماہرین کے مطابق ایٹمی جنگ پورے خطے کو خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں اور زراعت کو تباہ کرنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایٹمی قوت کے استعمال سےجانی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ آنےوالی کئی نسلوں کو جلدی اور ذہنی امراض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس لئے جس قدر ممکن ہوسکے بھارت اس جنگی جنون سے چھٹکارا اختیار کرلے!

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔