کراچی:وزیر اعظم آج لیاری ایکسپریس کا افتتاح کریں گے


کراچی (24نیوز) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی پہنچ گئے، گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لیاری ایکسپریس کا افتتاح کریں گے.

تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم گرین لائن بس،کے فور اور سیوریج ایس تھری منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔اجلاس میں وزیر اعظم کو امن و امان سمیت کراچی میں حالیہ پولیس واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی, وزیر اعظم دورہ کراچی کے بعد گوادر جائینگے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔