کراچی میں کسٹمز حکام کی کارروائی، بس کے خفیہ خانوں سے50کلوچرس برآمد

کراچی میں کسٹمز حکام کی کارروائی، بس کے خفیہ خانوں سے50کلوچرس برآمد


کراچی (24نیوز) کراچی میں کسٹمز پروینٹو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نےایک کارروائی کے دوارن بس کے خفیہ خانوں سے 50 کلو چرس برآمد کرلی ، کارروائی موچکہ چوکی پر بلوچستان سے آنے والی بس میں کی گئی، برآمد کی گئی چرس کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز پرئوینٹو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کاروائی 50 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی، کاروائی موچکہ چوکی آر سی ڈی ہائی وے پر بلوچستان سے آنے والی بس پر کی گئی، برآمد چرس بس میں موجود ویلڈینگ مشین میں چھپائی گئی تھی۔

برآمد کی گئی 50 کلوگرام چرس کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے جبکہ کسٹم حکام نے بس ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لیا ہے۔