ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نمبر1 رینکنگ حاصل کر لی


ویلنگٹن (24نیوز) شاہینوں نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کے پر کاٹ ڈالے ، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 18رنز سے شکست دے کر میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کے پر کاٹ کر میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ،ماؤنٹ ماؤگونی میں پاکستان نے کیویز کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 18 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربھی دوبارہ قبضہ جمالیا ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 181رنزبنائے ۔فخر زمان نے 46،سرفراز احمد نے 29، عمر امین نے 21،حارث سہیل نے 20،احمد شہزادنے 19اور بابر اعظم نے 18 رنز بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی ،مارٹن گپٹل 59 ،روز ٹیلر 25 رنز بنا بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 19 رنز کے عوض دو جبکہ محمد عامر،رومان رئیس ،فہیم اشرف اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
میچ میں نپی تلی باؤلنگ کر نے پر شاداب خان کو مین آف دی میچ جبکہ سیریز میں مسلسل بہترین باولنگ کرنے پر محمد عامر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔