پاک آرمی آپریشن کامیاب،نانگاپربت میں پھنسی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا


گلگت بلتستان(24نیوز) نانگا پربت میں پھنسی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ مرد کوہ پیما ٹومیک کیلئے ریسکیو آپریشن شدید برفباری کی وجہ سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نانگا پربت پر پاک آرمی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ جس کےدوران فرانسیسی خاتون کوہ پیماہ الزبتھ روول کو ریسکیو کرلیا گیا۔ الزبتھ کو 22 ہزار فٹ بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔ الیزبتھ روول کو نانگا پربت بیس کیمپ پہنچا دیا گیا۔ الزبتھ روول کوہ پیمائی کی دنیا میں ماونٹین مشین کے نام سے یاد کی جاتی ہے۔

پولش کوہ پیماہ ٹومیک کو تاحال ریسکیو نہ کیا جاسکا۔ نانگا پربت پرشدید برف باری ہورہی ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ 23 ہزار فٹ بلندی پر پھنسے ٹومیک کے ہاتھ اور پاوں زخمی ہوچکے ہیں۔

خراب حالات کی وجہ سے زمینی راستے کے ذریعہ ریسکیو آپریشن ممکن نہیں تھا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ انھیں ریسکیو کیاگیا۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لئے پولش کوہ پیماؤں کی خدمات حاصل کی گئیں۔