اسلام آباد میں کتوں کے شوقین شہریوں کے لیے ڈاگ شو کا اہتمام


اسلام آباد(24نیوز) اسلام آباد میں جانوروں بالخصوص کتوں کے شوقین شہریوں کے لیے ڈاگ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمن شیفرڈ نسل کے کتوں نے اپنے مالکوں کے ساتھ انسان دوستی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاگ شو میں حصہ لینے والے جرمن شیفرڈز نے سب شائقین کے دل جیت لیے۔ اپنے مالکوں کے ان پالتو لاڈلوں نے رنگ میں ایسے رنگ بکھیرے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

کھڑے کان چست و توانا مضبوط جسامت لمبے بال اور مختلف رنگوں کے جرمن شیفرڈ ز کے مالکان نے پیار سے انکے نام رکھے ہیں جن میں برونو، جپسی، نینسی ،کرسٹل وام ،بلیک ولف ،بیلا،بریو ہارٹ ،پیبلو شامل تھے۔