اسلام آباد میں راک کلائمبنگ کے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ

اسلام آباد میں راک کلائمبنگ کے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ


اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد میں روک کلائمبنگ کے خطرناک کھیل کھیلا گیا۔ دلچسپ کھیل میں کئی کلائمبرز نے با آسانی ہدف پورا کیا تو بہت ساروں کے پسینے بھی چھوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں راک کلائمبنگ کے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ کلائمبرز کا کہنا تھا کہ نیچر کے قریب رہ کر اس کھیل میں سکون ملتا ہے.کلائمبرز کا یہ بھی کہنا تھا کا اس کھیل سے جسمانی اور ذہنی نشونما میں کافی مدد ملتی ہے خاص طور پر نوجواں کے لیے یہ ایک بہترین کھیل ہے.

 فٹ کلائمبنگ کے خطرناک کھیل میں 14 سال کےنضیب نے بھی حصہ لیا اور مشکل کھیل کی پر خط چڑھائیوں کو باآسانی سر کرتے ہوئے کہا کہا کہ ڈر میں ہی جیت بھی چھپی ہے.

 کلائمبنگ کے خطرناک کھیل میں حصہ لیتے ہوئے بیشتر کلائمبرز نے یہ بھی کہا کہ اس کھیل کا آسان بالکل نہ سمجھیں اور رزمرہ کی بنیاد پر جاگنگ ہائیکنگ اور واک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں.