بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی


اسلام آباد (24 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کی گئی، بھارتی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے راولا کوٹ سیکڑ میں کھوئی رٹہ، کوٹلی اور بٹل کے علاقوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔