ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد


لاہور (24 نیوز) ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیوں میں مختلف نوعیت کا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ کارروائیاں ڈیرہ بگٹی، چھتر اور لہری کے علاقوں میں کی گئی۔ دہشتگردوں سے برآمد کیے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، چھوٹی مشین گنز، بارودی سرنگیں، ہینڈ گرینڈز، گولیاں اور مختلف نوعیت کا گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔