وکیل کی ایل ایل بی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

 وکیل کی ایل ایل بی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ایک وکیل نے کیس کے سلسلے میں ایل ایل بی کی طالبہ کو اپنے فلیٹ پر بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کےمطابق طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں پیش آیا، وکیل نے کیس کے سلسلے میں ایل ایل بی کی طالبہ کو اپنے فلیٹ پر بلا کر زبادتی کی، متاثرہ طالبہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ شمس آباد میں درخواست دے دی ہے۔

طالبہ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کیس کے سلسلے میں وکیل نے اسے اپنے فلیٹ پربلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی تو ملزم کمرے سے باہرنکال کربھاگ گیا، ایس ایس پی آپریشنز سید وقارالدین کا کہنا تھا کہ طالبہ کی درخواست پر ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER