جعلی اکاؤنٹس:آصف زرداری،فریال قانونی جنگ لڑیں گے

جعلی اکاؤنٹس:آصف زرداری،فریال قانونی جنگ لڑیں گے


اسلام آباد( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔

 ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست تیار کی، درخواست آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا, چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف انداز سے منطقی انجام تک پہنچے, ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلاش نہ کرسکا۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی استدعا پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی,جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری جواب دیا,  جے آئی ٹی ہمارے خلاف براہ راست شواہد تلاش نہ کرسکی،جے آئی ٹی نے ہمارے موقف کو شامل کیے بغیر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی,جے آئی ٹی کی رپورٹ مفروضوں اور شکوک و شبہات پر مبنی تھی,

جے آئی ٹی نے بھی معاملے کی مزید انکوائری کی سفارش کی, عدالت عظمٰی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی, ؒ عدالت نے مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی سے نکالنے کے زبانی حکم کو فیصلے کا حصہ نہیں بنایا, آصف علی زرداری کو ساری زندگی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا,مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا, قانون کی عدم موجودگی میں مختلف اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی, سپریم کورٹ کے حکم سے فئیر ٹرائل کا حق متاثر ہوگا,  سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer