گِلگت کی سوغات، بچے، بوڑھے سبھی شوقین

گِلگت کی سوغات، بچے، بوڑھے سبھی شوقین


گلگت ( 24نیوز )سردیوں میں گلگت بلتستان کی اہم سوغات شپ شرو کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے، شپ شرو کو تمام چھوٹے بڑے سبھی شوق سے کھاتےہیں۔

 گھروں آنے والےمہمانوں کو بھی پیش کیا جاتا ہے۔راجاوں کے دورمیں گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں مہمانوں کو پیش کیا جانے والا شپ شرو اب دنیا بھر کے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔یوں سال بھر سبزیوں اور گوشت کا قیمہ روٹی میں بھر کر گرم توے میں تیار کی جانے والی یہ قدیمی اور روائتی ڈش سال بھر کھائی جاتی ہے۔

سردیوں میں اس ڈش کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ شپ شرو گلگت بلتستان کی دیسی غذا ہے جو سردموسم کا مقابلہ کرنے اور جسم کو توانا رکھتا ہے۔