عمران خان تو۔۔۔۔۔۔۔خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

عمران خان تو۔۔۔۔۔۔۔خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا


سکھر(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ  عمران خان کرکٹر ہیں انہیں سیاست کا کیا پتا۔

سکھر ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو  میں ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاست دان تھے جو ڈکٹیٹر کی کابینہ میں ہوتے ہوئے ڈکٹیٹر کے سامنے کھڑے ہوئے ،پاکستان فیڈریشن ہے، اگر سندھ کو بقایا جات ادا نہیں ہوئے تو یہ نیک شگون نہیں ہو گا ، عمران خان سندھ آرہے ہیں تو اچھی بات ہے، غیر جمہوری بات کی یا اقدامات اٹھائے تو ہم اپنا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آف شور کمپنیوں میں اور بھی شرفاء تھے، مگر انکے خلاف کچھ نہیں کیا گیا ،مخصوص افراد کا احتساب ہونا مناسب نہیں،اگر مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنے میں شرکت کے لئے قیادت کو دعوت دی تو اس پر سوچیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer