خان انکل پارکوں میں جھولے ٹھیک کرا دیں، بچوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

خان انکل پارکوں میں جھولے ٹھیک کرا دیں، بچوں کا وزیراعظم سے مطالبہ


اسلام آباد(24نیوز) خان انکل پارک ٹھیک نہیں ہوگا، ہمیں تفریح نہیں ملے گی تو پھر تبدیلی کیسے آئے گی؟ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون ٹو میں پارک ٹوٹے ہوئے جھولوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بچوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیا ہے کہتے ہیں جھولے ٹھیک کر دو.

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون ٹو میں بچوں کی تفریح کا واحد ذریعہ بھی کھنڈر بننے لگا، پارک میں لگے جھولے ٹوٹ گئے لیکن جھولوں کی مرمت کرنے والا کوئی نہیں.  بچوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پارک میں جھولے ٹھیک کر دیں ہماری تفریح کا ذریعہ مت چھینیں اس جانب بھی تبدیلی لائیں. 

علاقہ مکینوں نے کہا کہ پارک میں نہ صرف جھولے ٹوٹ چکے ہیں بلکہ بچوں کو صاف ستھرا ماحول بھی میسر نہیں اور بچوں کے لیے کرکٹ فٹبال کا الگ سے گراؤنڈ بھی نہیں. اسلام آباد کے اس اہم اور بڑے سیکٹر میں پارک کی حالت زار کے باعث بچے تفریح کے دلچسپ لمحات سے محروم ہو رہے ہیں،علاقہ مکینوں اور بچوں نے حکومت سے اس جانب خصوصی توجہ کا مطالبہ کیا ہے .

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔