سی ٹی ڈی اہلکاروں کی خلیل کے لواحقین اور وکیل کو مبینہ دھمکیاں



لاہور(24نیوز) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے لواحقین کے وکیل کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکار انہیں اور خلیل کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، خلیل کے ورثا عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت ان کوسیکورٹی فراہم کرے ۔

دوسری جانب سانحہ ساہیوال ،مقتولین کے اہل خانہ کواسلام آباد کس نے بلایا،آڈیوسامنے آگئی۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت کا گن مین فون کر کے ایس ایچ او سے بات کرواتا ہے۔  احتشام ،والدہ کو صدر ،چیئرمین سینٹ سے ملاقات کروانے کا کہتا ہے۔ ایس ایچ او اپنی گاڑی پر اسلام آباد لے جانے کوبھی کہتا ہے ،احتشام گھر والوں سے پوچھنے کا کہتا ہے تو ایس ایچ او فائدے کی بات بھی کرتا ہے جبکہ اسلام آباد میں سارا دن اور رات دونوں فیملیز کو سڑکوں پر خوار کروایاگیا۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کی دوپہر کو ساہیوال کے قریب مبینہ سی ٹی ڈی مقابلہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے اور 3 بچے زخمی ہوئے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔