کراچی، رتھ فاؤسول ہسپتال کے اطراف میں قائم ملازمین کے گھر مسمار

کراچی، رتھ فاؤسول ہسپتال کے اطراف میں قائم ملازمین کے گھر مسمار


کراچی (24نیوز) رتھ فاؤسول ہسپتال کے اطراف میں قائم ملازمین کے گھرگرادیئے گئے ہیں۔ ملازمین نے رہائشی مکانات گرانےپرسخت احتجاج کیا۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہسپتالوں کی حدود تک آپہنچا، شہری حکومت کی مشینری نے رتھ فاؤ سول ہسپتال کے اطراف میں بنے غیر قانونی کوارٹرز کو گرانا شروع کیا تو ملازمین اور اہل علاقہ احتجاج پر اتر آئے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں، ہم کہاں جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال کی حدود اور اطراف میں ساڑھے سات سو سے زائد تجاوزات ہیں۔ محمد رئیسی ڈائریکٹر لینڈساؤتھ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے موقع پر موجود تھے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موجودتھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔