پیپلز پارٹی نے نئی بننے والی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی


کراچی(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف نہیں تھے لیکن ان کی جماعت اسمبلی میں جائے گی اور بتائے گی کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے.
عام انتخابات کے نتائج اورمستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کراچی میں  پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں،  چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے اور مسائل کے حل کے جمہوری پلیٹ فارم کو استعمال کرنا ہوگا۔  حلف نا اٹھانے کا اعلان کرنے والوں کو منانے کی کوشش کروں گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی پر بڑا "احسان" 
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں حکومت اور مراد علی شاہ کو وزیر اعلی بنانے کا اعلان بھی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کو جو کرنا ہے کرلے وہ لیاری والوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔