وہاڑی سےعائشہ نذیر جٹ کا ن لیگ پر دھاندلی کا الزام

وہاڑی سےعائشہ نذیر جٹ کا ن لیگ پر دھاندلی کا الزام


وہاڑی (24نیوز) جہاں پاکستان مسلم لیگ ن بار بار پی ٹی آئی پر الزام لگارہی ہے وہیں وہاڑی سے تعلق رکھنے والی  آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے مسلم لیگ ن پر بڑا الزام عائد کیا ہے کہ میرے حلقہ میں بہت بڑی دھاندلی کی گئی ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: پیپلز پارٹی نے نئی بننے والی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

این اے 162 وہاڑی سے آزاد امیدوارعائشہ نذیر جٹ نے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ان کا کہنا ہے کہ  انہیں ابھی تک 330 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے۔وہ اکثریت سے جیت رہی تھیں۔شہباز شریف کے بیان کے بعد نتائج آنا بند ہو گئے ۔ن لیگ کے امیدوارں نے ہنگامہ کر کے ماحول خراب کیا۔ اور ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال کر گنتی شروع کی گئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔