مسلم لیگ ن کاالیکشن کمیشن سےرابطہ

مسلم لیگ ن کاالیکشن کمیشن سےرابطہ


کراچی(24نیوز) ن لیگ نے این اے 245 میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ  سسٹم کے فیل ہونے کا بہانہ بنایا گیا ۔پولنگ ایجنٹ کے بغیر گنتی دنیا کے کس قانون میں ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بیلٹ باکس چیک نہیں کروائے گئے ۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، مقدمات قائم کیے گئے،  دل نہیں بھرا تو خود جیل میں آگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی سےعائشہ نذیر جٹ کا ن لیگ پر دھاندلی کا الزام 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 جولائی سے الیکشن یکطرفہ ہوکر رہ گیا ہے۔  سیکیورٹی ادارے جانبدار بنے رہے ۔ مسلم لیگ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کوفیل ظاہر کرنا محض سازش ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔