ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے


لاہور( 24نیوز )دنیا بھر میں آج ہیپاپائٹس کا دن منایا جارہا ہے،اس وقت دنیا بھر کے 71 ملین لوگ ہیپا ٹائیٹس کا شکار ہیں،موذی مرض سے ہر سال 4 لاکھ لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں، پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف بہتر طرز زندگی سے بچاو ممکن ہے، طبی ماہرین عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق دنیا بھر میں 71 ملین لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، ہر سال 4 لاکھ لوگ موذی مرض کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنتے ہیں۔
پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی نا ہونے کے برابر ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کہ ہیپاٹائیٹس ایک جان لیوا مرض ہے، جس سے بچاو کا طریقہ صرف بہتر طرز زندگی ہے-

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2018: تین روزکیلئے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
ہیپاٹائٹس کی روک تھام سے متعلق جب لوگوں سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ بیماری سے بچاو اور اس کی روک تھام کیلئے حکومت کو آگے آنا چاہئے، اور ایسی دوائیں میسر ہونی چاہئیں جن سے بیماری کا علاج ممکن ہوسکے ، پاکستان میں لاکھوں افراد اس مرض میں مبتلا ہیں، اس مرض کےکی بنیادی وجوہات میں آلودہ پانی غیر معیاری انتقال خون، استعمال شدہ سرنجز اور آلات جراحی شامل ہیں۔