سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا


کراچی( 24نیوز )پیپلز پارٹی جمہوری رواداری کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی، ایک بار پھر سے سندھ میں حکومت سازی کا فیصلہ کرنے میں وفاق اور تمام صوبوں سے بازی لے گئی۔
عام انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے مجموعی طور پرسندھ سے 95 نشستیں حاصل کرکے سندھ حکومت بنانے کے لیے پوزیشن مستحکم کرہی لی، پیپلز پارٹی نے اکثریتی پارٹی کا مینڈیٹ حاصل کرکے حکومت سازی کا بھی فیصلہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت کے بعد سندھ کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے سید مرادعلی شاہ کے نام پراتفاق کرلیا جس کا باضابطہ طور پر اعلان بلاول بھٹو زرداری نے کیا ۔سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے مرادعلی شاہ ایک بار پھر سرفہرست آگئے ، سید مرادعلی شاہ سندھ کے 34 ویں وزیر اعلیٰ ہونگے۔سپیکر سندھ اسمبلی کیلئے بھی خاتون رکن کے نام زیرغور ہے۔

 پڑھنا مت بھولیں: الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا
پیپلزپارٹی کے بڑوں کی بیٹھک آج شام بلاول ہاوس میں بلالی گئی۔اجلاس میں سندھ کابینہ،قومی اورسندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروں کی ناموں پرغورہوگا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی مشاورت کےبعد متفقہ اپوزیشن لیڈرلانے پربھی غورہوگا۔پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے عمل میں ایک بار پھر سے بازی لے لی اور فیصلہ وفاق اور دیگر صوبوں سے پہلے کرلیا۔

 سابق وزیر اعلی سندھ سید عبداللہ شاھ کے صاحبزادے سید مراد علی شاھ 8 نومبر 1962 میں کراچی میں پیدا ہوئے ,اعلی تعلیم یافتہ سید مراد علی شاھ اپنے آبائی حلقہ سے 2002 کے عام انتخابات میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ,مراد علی شاھ 2008 کے انتخابات میں ایک بار پھر سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے انہیں محکمہ روینیو، آبپاشی اور خزانہ کا قلمدان سونپے گئے اوروہ سید قائم علی شاھ کی کابینہ میں شامل رہے- 

 پڑھنا مت بھولیں:  پیپلز پارٹی نے نئی بننے والی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
سید مراد علی شاھ 2013 کے عام انتخابات میں دوہری شہریت کے باعث رکن سندھ اسمبلی منتخب نہ ہوسکے تو انہیں مشیر خزانہ بناکر سید قائم علی شاھ کی کابینہ میں شامل کیاگیا ,مراد علی شاھ نے 2013 کے بعد دوہری شہریت ختم کی اور ضنمی الیکشن میں تیسری بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے،، سندھ کابینہ میں وزیر خزانہ اور توانائی رہے ,سید مراد علی شاھ پہلی بار 29 جولائی 2016 میں سندھ کے وزیر اعلی منتخب ہوئے ,دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 جامشورو سےنومنتخب مراد علی شاھ اب دوسری بار وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے کا اعزاز حاصل کریں گے -