خیبرپختونخوا کے نیا وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟

خیبرپختونخوا کے نیا وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟


پشاور( 24نیوز ) خیبرپختونخوا کے نیا وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟ وزارت اعلیٰ کے امیدواروں نے گھوڑے دوڑا دئیے، سابق صوبائی وزیر عاطف خان عہدلے کیلئے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں، صوبے کے نوجوانوں نے بھی عاطف خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کا سردار بنے گا کون؟ عہدے کیلئے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، سابق وزیرتعلیم عاطف خان اور سابق سپیکر اسد قیصر کے نام سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے منتخب ارکان کی اکثریت عاطف خان کے حق میں ہے۔
خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی رائے بھی سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے حق میں دکھائی دے رہی ہے،ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بھی عاطف خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کے خواہشمند ہیں، صورتحال کے پیش نظر پرویز خٹک نے بھی وزارت اعلیٰ کا عہد حاصل کرنے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے۔

 پڑھنا مت بھولیں:  سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا
چیئرمین تحریک انصاف نے سابق وزیراعلی پرویز خٹک کو وفاقی کابینہ میں وزارت دینے کی بھی پیشکش ہے،عمران خان بہت جلد پارٹی رہنماوں سے مشاروت کے بعد صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔