الیکشن گزر گئے، دشمنیاں چھوڑ گئے

الیکشن گزر گئے، دشمنیاں چھوڑ گئے


بہاولنگر(24نیوز) عبدالغفار کالوکا وٹو کے حامیوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی،جس سے چار افراد زخمی ہو گئے،چھاچھرو میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قاسم سراج سومرو کی ریلی کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق جیت اور شکست کسی بھی مقابلے کی کڑیاں ہیں۔عام انتخابات تو گزر گئے دشمنیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔بہاولنگر کے حلقہ این اے166میں جیت پر بھنگڑے ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔ آزاد امیدوار عبدالغفار کالوکا وٹو کے حامیوں نے جشن منایا۔ پی ٹی آئی مخالفین کےگھر کے سامنے آتش بازی کی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے طیش میں آ کر فائرنگ کردی۔ جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔۔۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی پر بڑا "احسان" 

 دوسری جانب چھاچھرو کے مقام پر پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قاسم سراج سومرو کی ریلی کو نشانہ بنایا گیا۔ قاسم سراج سومرو کی ریلی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ قاسم سراج سومرو تھرپارکر سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ساہیوال کے علاقہ اسداللہ پور میں این اے 199 سےن لیگ کے امیدوار نوید اسلم لودھی کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 22 سالہ مظہر علی جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔