”اب پتہ چلے گا حکومت کیا ہوتی ہے؟“

”اب پتہ چلے گا حکومت کیا ہوتی ہے؟“


کراچی( 24نیوز )سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ خان صاحب کو پہلی بار اقتدار مل رہا ہے اب انھیں پتا چلے گا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کے بولناکتنا آسان ہے، کپتان کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام سے جووعدے کیے اب پورے بھی کرکے دکھاناہوں گے وہ احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
کراچی کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود جیالوں نے کامیابی دلائی ہم پرفرض ہے کہ حلقے کے عوام کی خدمت کریں ،انہوں نے عمران خان کووعدہ یاددلاتے ہوئے کہاکہ کپتان نےعوام کو یورپ کےبہت سہانے سپنے دکھائے اب انہیں پورے بھی کرکے دکھائیں ۔

 پڑھنا مت بھولیں:  سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ لیاری اور پی ایس 11لاڑکانہ میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے ہم قانون کاراستہ اختیارکریں گے۔
شرجیل میمن نے پیپلزپارٹی کے کسی جماعت سے ساتھ اتحاد کے سوال پرکہا اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ،احتساب عدالت میں کیس کی سماعت اب 11اگست کوہوگی ۔