کراچی: ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کامسافر پر تشدد ،نوٹس لے لیا گیا

کراچی: ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کامسافر پر تشدد ،نوٹس لے لیا گیا


کراچی (24نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی جانب سے مسافر پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے انسپکٹرسمیت تین اہلکاروں کو معطل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پرچند روزپہلے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کی غیرملکی کاونٹر پرموجود ایف آئی اے اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی۔ نوجوان طیش میں آگیا۔ ایف آئی اے اہلکار سے ہاتھا پائی کے دوران غیر ملکی کاونٹر اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔ ڈیوٹی پر مامور مزید اہلکاروں نے مسافر کی دھلائی کردی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پاکستانی تاریخ کے افسوسناک سانحہ کو 8 برس گزر گئے 

 علاوہ ازیں ڈائرکٹر ایف آئی اے نے مسافر پر تشدد کی ویڈیو کا فوری ںوٹس لے کر انسپیکٹر مزمل جتوئی، شفٹ انچارج ذاکر حسین، کانسٹیبل عطا اللہ میمن اور کانسٹیبل حمزہ کو معطل کردیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چاروں معطل اہلکار اور افسران سے پوچھ گچھ جاری ہےجبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔