نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟

نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف کی طبیعت خرابی کا معاملہ، پمز اسپتال کی تین رکنی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اڈیالہ جانے لگی، آج بھی پمز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خرابی کا معاملہ سامنے آیا ہے تب سے پمز اسپتال کی تین رکنی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اڈیالہ جانے لگی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے 

  آج تین رکنی ٹیم نے نواز شریف کی طبیعت کا معائنہ کیا۔ ٹیم میں گیسٹرو ہیڈ ڈاکٹر مشہود کارڈک ہیڈ ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر اعجاز قدیر شامل تھے۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کی ای سی جی شگر بلڈ پریشر نارمل قرار دے دیے۔