جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں


لاہور ( 24نیوزلاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں۔  چودہ اگست کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے چھوٹے بڑے سبھی نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔

اگست کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی زندہ دلان لاہور جشن آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے نکل آئے ہیں۔اردو بازار میں سجے ہیں مختلف جھنڈیوں،قومی پرچموں،بیجز،چوڑیوں اور قومی لباس کے سٹالز، جہاں ہیں خریداروں کا رش ،جو یوم آزادی کو عید قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی جانب سے سیاحوں کے لیے بڑا اقدام 

بڑوں کیساتھ کیساتھ بچوں کیلئے فیس پینٹنگز،کیپس اور قومی لباس کی فروخت عروج پر ہے۔ دکانداروں کے مطابق خریداروں کا جوش و خروش قابل دید ہے ،خریداروں کی طرح انہوں نے بھی اپنے گلی محلوں کو ابھی سے سجانا شروع کر دیا ہے۔  لاہور کی شہری یوم آزادی کو اپنے لئے اللہ تعالی کی نعمت اور رحمت قرار دے رہے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:شاپنگ کرنے کا نیا طریقہ متعارف 

یوم آزادی کو ہیں ابھی کئی روز باقی  لیکن وطن عزیز سے محبت کرنے والے شہریوں نے ابھی سے خریداری شروع کر دی ہے تاکہ چودہ اگست کے دن کو جوش و خروش سے منا سکیں۔