خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے تبدیلی ثابت کردی

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے تبدیلی ثابت کردی


  پشاور ( 24نیوز ) کپتان کی پارٹی صوبے میں 66 نشستیں جیت کربازی لے گئی، بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی نے 15نشستیں جیت کر میدان مارلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اوربلوچستان اسمبلی کے نتائج بھی دے دیے۔ خیبرپختونخوا کے 97 حلقوں کے غیرحتمی نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کردیے۔ تحریک انصاف نے صوبےمیں اپنی پوزیشن مضبوط مستحکم کرلی، تحریک انصاف کاخیبرپختونخوا سے 66نشستیں جیت کر کلین سویپ۔

متحدہ مجلس عمل 10 اورعوامی نیشنل پارٹی 6نشستیں جیت سکی، خیبرپختونخوا میں 6 آزاد امیداروں نے بھی میدان مارا، مسلم لیگ ن 5 اورپاکستان پیپلزپارٹی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب۔

یہ بھی پڑھی:جشن آزادی کی تیاریاں شروع  ہوگئیں 

بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی 15نشستوں کے ساتھ سرفہرست، ایم ایم اے9نشستوں کیساتھ دوسرے بی این پی مینگل 6کیساتھ تیسرے نمبر پر، بلوچستان اسمبلی میں آزادامیدوار5 نشستوں پر جیتے ہیںپی ٹی آئی 4 اے این پی اور بی این پی عوامی3، 3نشستوں پر کامیاب، بلوچستان میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے دو نشستیں جیت لیں۔ن لیگ ، جمہوری وطن پارٹی اور پی کے میپ ایک ایک نشست حاصل کرسکی۔