پیپلزپارٹی جمہوری رواداری برقرار رکھنےمیں سب پر سبقت لےگئی

پیپلزپارٹی جمہوری رواداری برقرار رکھنےمیں سب پر سبقت لےگئی


کراچی ( 24نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری رواداری کو برقرار رکھنےمیں سب پر سبقت لے گئی، سندھ میں حکومت سازی کا فیصلہ کر کے وفاق اوردوسرے صوبوں کے لیے ایک بار پھر مثال قائم کر دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری رواداری کوبرقراررکھنےمیں سب پر سبقت لے گئی، سندھ میں حکومت سازی کا فیصلہ کر کے وفاق اوردوسرے صوبوں کے لیے ایک بارپھرمثال قائم  کردی۔ سید مراد علی شاہ سندھ کے34 ویں وزیراعلیٰ ہونگے۔عام انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے مجموعی طور پرسندھ سے 95 نشستیں حاصل کرکے سندھ حکومت بنانے کے لیے پوزیشن مستحکم کرہی لی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے تبدیلی ثابت کردی    

پیپلز پارٹی نے اکثریتی پارٹی کا مینڈیئٹ حاصل کرکےحکومت سازی کا بھی فیصلہ کرلیا۔  پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے مشاورت کے بعد سندھ کی وزارت اعلی کے منصب کے لیے سید مرادعلی شاہ کے نام پراتفاق کرلیا جس کا باضابطہ طور پر اعلان بلاول بھٹو زرداری نےکیا۔مراد علی شاھ سندھ کے 34 واں وزیر اعلی ہونگے، پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے عمل میں ایک بار پھر سے بازی لے لی اور فیصلہ وفاق اور دیگر صوبوں سے پہلے کرلیا۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito