عدالتی احکامات کے باوجود مرغزار چڑیا گھر کی حالت نہ بدل سکی

عدالتی احکامات کے باوجود مرغزار چڑیا گھر کی حالت نہ بدل سکی


اسلام آباد(24نیوز) عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت نہ بدل سکی، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی رسا کشی سے جانور رل گئے، شہریوں نے چڑیا گھر کی فی الفور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بھی چڑیا گھر کے انتظام درست ہوئے نہ جانوروں کی حالت بدلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں بھیڑیے کمزرو ہوگئے،خوراک کھانا بھی چھوڑ دی جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چڑیا گھر کا عملہ بھی موجود نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ محکمے کو چاہیے کہ فوری طور پر اس معاملے پر نظر ثانے کرے اور چڑیا گھر کی حالت ٹھیک کی جائے، دوسری طرف چڑیا گھر میں کاون نامی ہاتھی کے پنجرے میں بھی مہاوت موجود نہیں جبکہ چڑیا گھر کے بیشتر پنجرے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔