بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھانے کا اعلان

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھانے کا اعلان


سری نگر(24نیوز)بھارت کے کشمیر میں مظالم بڑھ گئے،کشمیریوں پر مزید مظالم ڈھانے کیلئے فوج بڑھانے کا اعلان کردیا۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں تاہم اس اچانک فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں اس وقت ساڑھے 6 لاکھ کے قریب فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں جو پاکستان کی مسلح فوج کی تعداد سے کچھ زیادہ ہے۔بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد افواہیں گرم ہیں کہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

حریت پسند کشمیری رہنماؤں نے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے فیصلے سے کشمیریوں میں شکوک پیدا ہوئے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer