نوجوان فلم میکرز کے درمیان شارٹ فلمز مقابلہ

نوجوان فلم میکرز کے درمیان شارٹ فلمز مقابلہ


لاہور(24نیوز) لاہورمیں نوجوان فلم میکرزکی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلیے شارٹ فلم مقابلے کاانعقاد کیاگیا۔

سنے پیکس سینما نے نوجوان فلم میکرز کے لئے ویب سیریز کا آغاز کردیا ہے، سٹارزپلے ویب کمپنی کے زیر اہتمام شارٹ فلمز مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں ہدایتکار سید نور، اداکار عمیر رانا، بی این یو فلم اینڈ ٹی وی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ قاضی اخیار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ہدایت کار سید نور، عمیر رانا اور قاضی اخیار کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے خوش آئند ہیں۔ ان سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ نوجوان فلم میکرز کی فلم دیکھنے کے بعد شائقین نے انہیں بھرپور داد بھی دی جبکہ سی ای او سنے پیکس عارف بیگ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا بھر کے سامنے لے کر آئیں گے.

سٹارزپلے بائی سنے پیکس سے جہاں باصلاحیت فلم میکرز ابھریں گے وہیں فلم انڈسٹری میں ان ہونے کے لئے نوجوانوں کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی بنے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔