پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ بحری مشق "ایلدز" کا انعقاد

پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ بحری مشق


کراچی( 24نیوز ) پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق " ایلدز " کا انعقاد کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق " ایلدز " کا انعقاد کیا گیا ہے ، 12 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی ، ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ مشق کا مقصد عسکری تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔

دو طرفہ مشق " ایلدز " کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق بھی کی گئی ہے، ترجمان پاک بحریہ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے مابین گہرے پیشہ ورانہ تعلقات ہیں، پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ اور بین الاقوامی مشقوں میں باہمی تعاون ہمیشہ جاری رہتا ہے۔