6سالہ یو ٹیوبر نے ساڑھے 6 ملین ڈالر کا ٹاور خرید لیا

6سالہ یو ٹیوبر نے ساڑھے 6 ملین ڈالر کا ٹاور خرید لیا


سئیول(24 نیوز)جنوبی کوریا کی 6سالہ یو ٹیوبر ساڑھے 6 ملین ڈالر کے 5 منزلہ ٹاور کی مالک بن گئی۔

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق یہ ٹاور جنوبی کوریا کے درالحکومت سیئول میں واقع ہے،اس بچی کے یو ٹیوب پر 30ملین سبسکرائبر ہیں اور اس نے ہر ماہ اڑھائی ملین ڈالر کمائے ہیں۔ بورم اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہے اور اس کے والدین نے بورم کے نام پر کمپنی بھی کھولی ہے جس نے یہ ٹاور خریدا ہے۔

 6سالہ بورم کا کہنا ہے کہ میں بچوں کو کھیلنے کیلئے فن فراہم کرتی ہوں،میری ویڈیوز دلچسپ ہوتی ہیں،میں اپنے دن کی تمام یادوں کو شیئر کرتی ہوں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer