کرتارپورراہداری منصوبے پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

کرتارپورراہداری منصوبے پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل


نارووال ( 24نیوزکرتارپورراہداری منصوبے پر تعمیراتی کام آخری مراحل داخل ہو گیا، گردوارہ سے درشن پوائنٹ زیرولائن پرٹرمینل پر 80 پرفیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نارووال کرتارپور راہداری منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، درشن پوائنٹ زیرو لائن ٹرمینل پر کام تیزی سے جاری ہے،بھارت سے زیرولائن انٹری ٹرمینل پر 80 پرسنٹ سے زائد کام کرلیا گیا، کرتارپور راہداری سڑک پر کارپٹ بچھانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ گوردوارہ سے زیرو لائن تک جانے والی تمام روڈز مکمل کی جارہی ہے، دریائے راوی کا پل 100 پرسنٹ مکمل کرلیا گیا، سکھ یاتریوں کی رہائش، لنگر خانے پر تیزی سے کام جاری ہے،رہائشیوں اور لنگر خانوں پر 80 پرسنٹ کام مکمل ہوچکاہے، نارووال باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن پر راہداری کو کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جولائی کو کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر پر ہوا تھا، 13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل نے کی تھی۔